9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی پر سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت22 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی پر تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے