9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کمال ڈھٹائی اور بے شرمی سے مشروط معافی مانگ رہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کمال ڈھٹائی اور بے شرمی سے مشروط معافی مانگ رہا ہے، ایک طرف بانی پاکستان کا گھر جلاتے ہو دوسری طرف معافی بھی مشروط مانگتے ہو۔ عمران خان کی مشروط معافی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک سال باقاعدہ لوگوں کی ذہن سازی کی اور ان کو اشتعال دلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا کہ مجھے دوبارہ گرفتار کیا تو میرے لوگوں کا یہی ردعمل ہو گا، پوری دنیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا تحریک انصاف کے لوگوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کے اگلے دن خود اعتراف کیا میری گرفتاری پر لوگوں نے رد عمل دیا، کچھ دن پہلے بھی انہوں نے جی ایچ کیو پر حملے کا بھی اعتراف کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود رشید کی قیادت میں حملہ ہوا، حسان نیازی نے کور کمانڈر کا یونیفارم لہرایا اور پھر جلایا، کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے وقت علیمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان وہاں موجود تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات اور حساس ادارے کے دفاتر پر حملوں کی ویڈیو ثبوت موجود ہے، تحریک انصاف کے لوگوں کے حملے کی ویڈیو ایک دو نہیں سینکڑوں موجود ہیں، کل تک جو شخص کہتا تھا کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہ رحم کی اپیل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے