ملتان (پاک صحافت) مریم نواز کا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملتان کے علاقے شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگئی۔ لیڈر وہ ہوتے ہیں جو بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل میں جاتے ہیں، چھپتے نہیں ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وہ کہتا ہے کہ یہ ملک میرے بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ اس نے نوجوانوں سے لیپ ٹاپ لے کر پیٹرول اور ماچس تھمادی ہے۔ قوم کے کسی بچے کو 10 سال تو کسی کو 20 سال قید کی سزا ہو رہی ہے، ذرا قاسم اور سلیمان کو بھی کہو کہ ماچس اور پیٹرول سے جلاؤ۔
انہوں نے کہا کہ اس نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگی۔ اب یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔