خواجہ آصف

9 مئی میں جسکا بھی کردار ہوا وہ فیض حمید کے ساتھ حصہ دار ہوگا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی میں جسکا بھی کردار ہوا وہ فیض حمید کے ساتھ حصہ دار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی بھی جرم ہو منصوبہ ساز، سہولت کار اور مستفید ہونے والوں سمیت کارروائی تو سب کے خلاف ہی ہوتی ہے۔ 9 مئی واقعات میں بھی منصوبہ سازوں کو افرادی قوت تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہی دی اور بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر ایسا ممکن ہی کہاں تھا؟۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچستان میں ترقی کا عمل پروان نہیں چڑھنے دے رہے، اگر بلوچستان ترقی کر گیا تو صوبے کی محرومیوں کے بیانیے کی بنیاد پر چلنے والی اُن کی دکان بند ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کی ہر کوشش میں دہشتگردی سے رکاوٹ ڈالی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے