نوشہرہ (پاک صحافت) آفتاب شیرپاو کا کہنا ہے کہ 9 مئی جیسے حملوں کی خواہش صرف ہندوستان کو ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت نو مئی کے واقعات کے جتنے آلہ کار، سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ہیں، انہیں سزا دینے میں بہت دیر ہوگئی ہے۔
آفتاب شیر پاو کا مزید کہنا تھا کہ جلد سے جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جب تک انہیں سزا نہیں ملے گی ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کے حالات 2014 سے خراب کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کیے اور تب بھی انہیں کسی نے کچھ نہیں کہا آج جو بھی ہو رہا ہے یہ اس کے اثرات ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نومبر تک پورے ملک میں انتخابات ہوجائیں۔
Short Link
Copied