9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ مقرر ہوگئی ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ مقرر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی سے چار روز قبل میٹنگ ہوئی ہے، میٹنگ میں چار سے پانچ ناموں پر اتفاق ہوا ہے، مشاورت کے بعد نام قیادت کے پاس چلے جائیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ جو نام ہم نے دیئے ہیں ان میں کوئی بیوروکریٹس شامل نہیں، جو نام دیئے ہیں ان میں عام شہری ہیں جن کی اچھی ساکھ ہے، ایک کا تعلق سیاست کے ساتھ ہے، ایک شخصیت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ مقرر ہوگئی ہے، اسحاق ڈار نے کبھی نگران وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، نگران حکومت بننے کے 90 روز کے اندر الیکشن ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے