سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ نگراں وزیراعظم کون ہو گا اس کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔
تٖفصیلات کے مطابق دو روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں اور نگران وزیراعظم کا فیصلہ تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ایک ہفتے میں ہو جائے گا۔ اب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے بھی خواجہ آصف کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے پانچ نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ نے کوئی نام بتائے بغیر کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں میں سیاستدان اور بیوروکریٹس دونوں ہو سکتے ہیں تاہم کسی سیاسی جماعت کا عہدیدار نگران وزیراعظم نہیں بن سکتا۔