9 اور 10 مئی واقعات میں ملوث کرداروں کو سزا ملنی چاہئے، جاوید لطیف

جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی واقعات میں ملوث کرداروں کو سزا ملنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس سے سروکار ہے کہ وقت مقررہ پر الیکشن ہوں، جن سے زیادتی ہوئی اس کا ازالہ کیا جائے، پاکستان کو مستحکم کرنا ہے تو قوم کو مکمل سچ بتانا ہوگا۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ، ارشد شریف شہید کی والدہ کی آواز سنے، قتل قتل ہے، قاتل قاتل ہے، جرم سب کیلئے ایک جیسا ہے، جو جو قصوروار ہے اسے سزا ملنی چاہئے، حقیقت بیان نہ کی گئی تو ملک نہیں چلے گا، دہشتگرد کو دہشتگرد، سیاستدان کو سیاستدان کہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے