عمران خان

9مئی کے واقعات میں عمران خان کے ملوث ہونے کے ایک سو تیس سے زائد شواہد موجود ہیں۔ جے آئی ٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) جے آئی ٹی نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ایک سو تیس سے زائد شواہد موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کا دعوی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں گرفتاری بغاوت پر اکسانے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ایک سو تیس سے ذائد شواہد موجود ہیں، بغاوت پر اکسانے کے شواہد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل کی گئی، دوران تفتیش ایک سو تیس سے زائد شواہد ایسے ملے جن سے پرتشدد احتجاج اور حساس تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسانے پر بانی پی ٹی آئی ملوث پائے گئے۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق تفتیش میں بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ کارکنوں نے ان کی گرفتاری کے بعد کینٹ ایریا میں احتجاج کرنا تھا ان بیانات کی آڈیو اور ویڈیو موجود ہے، نو مئی کے واقعات کی تفتیش کے دوران 154 مشتبہ کالز بھی ٹریس ہوئیں جن میں مقامی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو احتجاج پر اکسایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے