یوم عاشور

8 محرم الحرام، ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس برآمد

لاہور (پاک صحافت) لاہور میں آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ دربارِ حسین سے برآمد ہو گیا۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بیت الرضا پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔

پشاور میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کے لیے 140 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پشاور میں 14ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلے میں شہریوں سے آمد و رفت کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکٹر جی 8، جی 9 والے ترنول موٹر وے جانے کے لیے سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بہارہ کہو اور مری جانے والے ایکسپریس وے، جناح ایونیو اورفیصل ایونیو استعمال کریں۔

کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر ڈیڑھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے روٹ کے اطراف علاقوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا جبکہ جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ جلوس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔

حیدر آباد میں محرم الحرام کے دوران مجلسِ عزاء کا سلسلہ جاری ہے جہاں ذاکرین شہدائے کربلاء کو لازوال قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی حیدر آباد ڈاکٹر فرخ لنجھار کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر 4 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے