8 فروری کے انتخابی نتائج سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، نیئر بخاری

نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جنرل سیکریٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر ذمے داری ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمے داری پوری کرے، 8 فروری کے بعد جو نتائج آئیں گے اس سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کے لیے خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے برابر مواقع ہونے چاہئیں، پیپلز پارٹی تمام صوبوں میں اپنے امیدواروں کو اتار رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آج اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ہم امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات یقینی بنائے گا۔ نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ ہمارا اصرار تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب رجسٹرڈ جماعتوں کو ملنی چاہیے، ہر پاکستانی شہری کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ انتخابات لڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے