518 سینیٹ و ارکان اسمبلی نے اثاثے ظاہر نہیں کیے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں مجموعی طور پر 518 ارکان پارلیمان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔ ای سی پی نے پارلیمنٹرینز کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 15 جنوری 2025ء تک کی مہلت دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 23 سینیٹ، 116 قومی اسمبلی، 208 ارکان پنجاب اسمبلی، 55 ارکان سندھ اسمبلی، 91 ارکان خیبرپختو نخوا اسمبلی اور 25 ارکان بلوچستان اسمبلی نے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی ہے۔

ای سی پی کے مطابق پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی، حامد خان، رانا محمود الحسن، سیف اللّٰہ نیازی، زرقا سہروردی، فاروق ایچ نائیک، سیف اللّٰہ ابڑو، انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی، قدوس بزنجو، دنیش کمار اور عبدالقادرنے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیل نہیں بتائی۔

اعلامیے کے مطابق ارکان قومی اسمبلی میں امیر مقام، شاہرام خان، انجم عقیل، شیخ آفتاب، اسامہ سرور، عقیل ملک، دانیال چوہدری، بلال کیانی، چوہدری فرخ الطاف، نوشین افتخار، شیخ وقاص اکرم، عطا اللہ تارڑ، ظہورقریشی اور زین قریشی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔

ای سی پی کے مطابق علی موسیٰ گیلانی، عبدالقادر گیلانی، تہمینہ دولتانہ، اعجاز الحق، طارق بشیر چیمہ، جمشید دستی، خورشید شاہ، فاروق ستار، اظہار الحسن، اختر مینگل، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، غفورحیدری، شزا فاطمہ خواجہ، مہرین رزاق بھٹو، مہتاب اکبر راشدی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے