471دن کا معرکہ اہل غزہ نے جیت لیا۔ حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم

کراچی (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 471 دن کا معرکہ اہل غزہ نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے حکمران اس پورے عرصہ میں خاموش تماشائی بنے رہے۔ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ 471 دن کا یہ معرکہ اہل غزہ نے جیت لیا، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک اسرائیل کی پشت پر کھڑے رہے،حماس کی لیڈرشپ، مجاہدین اور اہل غزہ کو سلام ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے حماس کی جہموری کامیابی کو قبول نہیں کیا، اسرائیل کی بمباری میں امریکا کہ ہتھیار شامل تھے، امریکا کی معیشت کو اس جنگ سے نقصان ہوا ہے، ہم نے دیکھا کہ کل صہیونی وزرا آنسو بہا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے ہتھیار، جذبہ اور جہاد کا شوق موجود ہے، یہ اسرائیل کی شکست نہیں، امریکا کی شکست ہے، لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ان کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔ اگر کسی نے اسرائیل کے لئے سوفٹ کارنر د کھانے کی کوشش کی تو اس کا حال عبرت ناک ہو گا، امریکا کے کہنے پر اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج ناقابل قبول ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے