پشاور (پاک صحافت) 45 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنار روانہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قافلے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، قافلے میں اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان شامل ہے، پولیس، ایف سی سمیت ضلعی انتظامیہ اور ممبران قافلے کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمد خالد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ گاڑیوں میں اشیائے خورد و نوش اور دیگر سامان موجود ہے، آج قافلے میں 70 سے زائد گاڑیاں کرم بھیجی جائیں گی۔
ڈی سی نے مزید کہا ہے کہ قافلوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کینٹ سے کرم چھپری چیک پوسٹ تک پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
Short Link
Copied