اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی بی پاکستان تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیے کی سربراہ ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری کی پریس کانفرنس نے بشرا بی بی کو غداری کے سرٹیفکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کا ماسٹر مائینڈ ہونے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے نے تسلیم کر لیا کے آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے اور سیاسی مخالفین کوغداری کے ساتھ لنک کرنا بشریٰ بی بی کا نظریہ ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں، ثابت ہو گیا گندی زبان والے ترجمانوں سے غیر اخلاقی پریس کانفرنس بشریٰ بی بی کروا رہی ہیں۔ شری بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، بشری بی بی سیاسی مخالفین، صحافیوں اور اداروں کے خلاف گالم گلوچ کراتی ہیں۔