محمد اورنگزیب

42 ہزار دکانداروں پر آج سے ٹیکس لگنا شروع ہوجائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹریشن کرانے والے 42 ہزار دکانداروں پر آج سے ٹیکس لگنا شروع ہوجائے گا۔ محمد اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس واقعی زیادہ ہے، مالی گنجائش نکلتے ہی یہ ٹیکس کم کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی پر 10 روپے کا اضافہ یکم جولائی سے لاگو نہیں کر رہے، ہمیں ملک سے نان فائلرز کی اصطلاح ختم کرنی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ نان فائلرز کو سزائیں بھی دیں گے، وصولیاں اخراجات سے زیادہ ہوں گی تب ہی ریلیف مل سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں کرپشن ختم کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ نئی پنشن اسکیم آج سے نافذ ہوجائے گی، مسلح افواج ایک سال تک پرانی پنشن اسکیم پر ہی کاربند رہیں گے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی ہدایت پر بنا ہے، آگے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے معاہدہ جولائی میں ہوجائے گا، اس کے لیے آئی ایم ایف وفد کا پاکستان آنا ضروری نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانا ہدف ہے، ٹیکس برآمدات پر نہیں، ایکسپورٹرز کی انکم پر لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے