سیو غزہ دھرنا

41 روز سے اسلام آباد میں جاری سیو غزہ دھرنا ختم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرداخلہ کی کاوشوں سے 41 روز سے اسلام آباد میں جاری سیو غزہ دھرنا ختم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سیو غزہ کمپین کے عہدیداروں نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے، ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں ہے، پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران ناخوشگوار واقعہ میں جانبحق ہونے والے شرکا کیلئے دعا گو ہیں، جانبحق ہونے والے افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے