عطا تارڑ

3 رکنی ججز کمیٹی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 3 رکنی ججز کمیٹی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تیسرا جج دستیاب نہ ہونے پر میٹنگ نہیں ہو پاتی تھی۔ چیف جسٹس کو اختیار دیا گیا ہے کہ کسی اور جج کو ممبر بناسکیں، 3 رکنی ججز کمیٹی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، تین رکنی کمیٹی پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آرڈیننس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے مشاورت نہیں ہوئی۔ یہ ان کی غلطی تھی کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی جو پارلیمان میں موجود نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پیپلز پارٹی مسودہ تیار کر رہی ہیں، آئینی ترمیم کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، آئینی عدالت سے متعلق کافی گنجائش موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

ایف بی آر کا انفورسمنٹ نظام بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے