جاوید لطیف

3 بار وزیرِ اعظم بننے والے کو 7 برس بعد انصاف ملا، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ 3 بار وزیرِ اعظم بننے والے کو 7 برس بعد انصاف ملا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ انصاف دینے والے ناانصافی کریں تو ملک کس طرح ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں 25 کروڑ لوگ اپنی عدالت لگائیں گے اور نواز شریف کےحق میں فیصلہ دیں گے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ ایک نوجوان سیاسی رہنما بھی 16 ماہ کی قومی حکومت کا حصہ تھا، جسے باخوبی پتہ تھا کہ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان سیاسی لیڈر کو علم ہونا چاہیے کہ ذوالفقار علی بھٹو ووٹ کی عزت کے لیے گئے تھے اور پھانسی چڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے