اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 28 مئی کا دن ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 28 مئی کو پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے سامنے ابھرا۔ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ پوری قوم کو سیاسی قیادت، مسلح افواج اور اپنے ایٹمی سائنسدانوں پر فخر ہے۔ 28 مئی کو سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عزم کی تکمیل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔
Short Link
Copied