اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ستائیس فروری کو ہونے والے لانگ مارچ آزادی اظہار اور عوامی حقوق کے حصول کے لئے ہے جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران آزادی صحافت سے ڈرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت پسند صحافیوں نے ہر آمر کی آمریت کی مزاحمت کی ہے، ملک میں آج صحافی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ 27 فروری کو ہونے والا لانگ مارچ آزادی اظہار اور عوام کے حقوق کے لئے ہے۔
Short Link
Copied