لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے لاہور میں مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہے کہ نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، ماضی بھی مسلم لیگ ن تھی، حال بھی مسلم لیگ ن ہے اور مستقبل بھی مسلم لیگ ن ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے کارکنوں نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے۔ نواز شریف پاکستان آکر دوبارہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، شہباز شریف نے نواز شریف کا بازو بن کر پارٹی کا پرچم سر بلند رکھا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے اپنے بھائی نواز شریف کے ساتھ جو وفا نبھائی، 21 اکتوبر انہی وفاؤں کے صلے کا دن ہے۔
Short Link
Copied