رحیم یار خان (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیگی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری کے آخر میں یا فروری کے شروع میں الیکشن ہوں گے، آئین میں کوئی اور طریقہ نہیں ہے کہ الیکشن میں تاخیر کی جائے۔
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لازمی ملک پہنچیں گے، 21 اکتوبر کو نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا، استقبال کیلئے لوگ زیادہ ہیں اور ٹرانسپورٹ کم۔
انہوں نے کہا کہ جو اتحاد بنا تھا اس میں مختلف سیاسی جماعتیں اور ان کے اپنے اپنے نظریات تھے، پاکستان کو اتحاد اور اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔
Short Link
Copied