لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 2025ء میں ہم موٹر وے ایم 6 پر کام شروع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں عبدالعلیم خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم 6 سکھر سے حیدر آباد تک نہیں ہو گی، اسے کراچی لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی ترجیح میں موٹر وے ایم 6 رکھی ہے۔
علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کوئی سڑک موٹر وے ایم 6 سے زیادہ اہم نہیں، ہم موٹر وے ایم 6 کو پاکستان کی سڑک سمجھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو جو حکومت برسرِ اقتدار رہی وہ موٹر وے ایم 6 نہ بنانے کی ذمے دار ہے۔
Short Link
Copied