اویس لغاری

200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں۔ وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی جنوری 2025 میں سستی ہونے کی نوید سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے تھرکول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر 200 یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دیے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے