190ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا تھا، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا تھا، ن لیگ کی حکومت آنے سے ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے، دنیا بھر میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی تعریف کی جارہی ہے، الیکشن میں جو وعدے کیے وہ آج پورے ہو رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملکی معیشت اب استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا تھا، بند لفافے کی منظوری کرا کے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس روز بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی، اسٹاک مارکیٹ ایک ہزار پوائنٹس اوپر گئی، پی ٹی آئی نے سیاست کو زہر آلود کیا، یہ کہیں بھی چلے جائیں، ان کے پاس 190ملین پاؤنڈ کا جواب نہیں، اپنا جرم چھپانے کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب سے سیاست شروع کی ہے تب سے یہ پوچھ رہا ہوں کہ عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے، ان کے پاس کون سی آمدنی آرہی تھی جس سے یہ 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا یا فرحت شہزادی کو لے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے