190 ملین پاؤنڈ کیس کا دفاع نہ کرسکے تو مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کی، عطا تارڑ

عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ خوش آئند ہے، جب یہ کیس کا قانونی دفاع نہ کر سکے تو مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔  علماء کرام کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا کہ یہ فیصلہ سیرت النبیﷺ کی تعلیم کے خلاف ہے، کیا لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ تبلیغ کرنے کی وجہ سے آیا ہے؟ مجھے بتادیں کہ القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے؟

 عطا تارڑ نے کہا کہ رشوت، ڈاکے، کرپشن اور غبن کے کیس میں مذہب کو نہیں  لائیں، القادر ٹرسٹ سے کابینہ کے کسی رکن نے فائدہ نہیں لیا اس لیے کابینہ ارکان کو سزا نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد ڈیل یا این آر او نہیں سیاسی استحکام تھا، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے تمام لوگ آف دی کیمرا ہمارے ساتھ شیر و شکر ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ سڑکوں پر توڑ پھوڑ کے بجائے "اُوو” کرلیا کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ڈیل اور این آر او کیلئے مذاکرات نہیں ہو سکتے، جائز مطالبات مانے جا سکتے ہیں، 190 ملین اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں شواہد کی بنیاد پر سزا ہوئی، 190 ملین پاؤنڈ کیس ملکی تاریخ کا بڑا ڈاکا ہے، اس پیسے سے زمان پارک میں گھر لیاگیا اور پانچ قیراط کی ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئی، بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کے آمدن کے ذرائع کیا ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے