راولپنڈی (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ کی مبینہ کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج صبح 11 بجے طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس زمان پارک میں موصول کرادیا ہے۔نوٹس میں بشریٰ بی بی کو تفتیش کے لیے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو یکم اور 7 جون کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں۔
Short Link
Copied