لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ صرف چودہ حکومتی ارکان سامنے آنے پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، لیکن یہ تعداد اب مزید بڑھ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ خان صاحب حکومت سے نکل کر عوام میں آو گے تو اپنی مقبولیت کا درست اندازہ ہوگا، ابھی تو 14 حکومتی ارکان سامنے آئے تو آپ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔ آپ حکومت سے نکل کر پی ٹی آئی کے پکنک شوز کریں تو آپ کو حقیقت حال کا علم ہو۔
رہنما ن لیگ جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی ارکان کی تعداد آنے والے دنوں میں اس قدر بڑھ جانی ہے کہ آپ خود اقلیت میں رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج مریم نواز کی قیادت میں لاہور سے نکلنے والی ریلی سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا عوام میں کون مقبول ہے۔
Short Link
Copied