لاہور (پاک صحافت) چوہدری برادران نے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنے تنخواہیں فلسطین فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماوں چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین نے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کے لئے بڑا اقدام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تنخواہیں فلسطین فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر حمایت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ہم سب ارکان اسمبلی تنخواہ فلسطینیوں کے ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے، مرکز میں بھی ہمارے ارکان اپنی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن اور عوام بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن اور زیادہ سے زیادہ امداد کریں۔
Short Link
Copied