شہباز شریف

126 ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹوں میں ویزا جاری کیے جائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 126 ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹوں میں ویزا جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر الیکٹرانک گیٹس نظام کا نفاذ کیا جارہا ہے، اور 126 ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹوں میں ویزا جاری کیے جائیں گے۔ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ سے متعلق اہم قدم اٹھایا ہے، وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کی ویزا رجیم میں نرمی مثبت پیشرفت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کی کاروباری شخصیات کو ویزا فری داخلے کی منظوری دی ہے، 126 ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹوں میں ویزا جاری کیے جائیں گے، ان 126 ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویزا پالیسی میں نرمی سے معیشت مستحکم ہوگی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا، گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شمالی علاقے سیاحوں کیلئے جنت ہیں۔ نئی ویزا رجیم پر وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے