مرتضی وہاب

110 ارب کراچی کیلئے رکھے ہیں، دشمن لوگ راشن تقسیم کرکےخوش ہو جاتے ہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ 110 ارب کراچی کیلئے رکھے ہیں، دشمن لوگ راشن تقسیم کرکےخوش ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جو پارکس بند تھے وہ آج کھولے جاچکے ہیں، الہ دین پارک سے میری بچپن کی یادیں جڑی ہیں، اگر کوئی بے قاعدگی تھی تو اسے درست کرلیا جاتا ہے، الہ دین کی جگہ پر سٹی کونسل کی بلڈنگ بنائی جارہی ہے۔ الہ دین پارک کی جگہ پرپارک بھی بنایا جارہا ہے۔

میئرکراچی مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک گلشن اقبال میں کام شروع کردیا جائے گا، ڈیفنس میں ریٹ ڈھائی ہزار ہے یہاں پر ریٹ ساڑھے سات سو ہے، سفاری پارک کے ساتھ واٹر پارک بھی بنانے کا مشن ہے۔ جمبوجمپ آج سفاری پارک میں شامل ہوچکا ہے، سب سے بڑا جمبو سفاری یہاں لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو وعدہ کراچی والوں سے کیا تھا، کلفٹن ڈیفنس میں نہیں اب پورے شہر میں تبدیلی آرہی ہے، سفاری پارک میں بہت جگہ دستیاب تھی، قانون کے مطابق اس جگہ کو بہتر کیا، سفاری پارک کی سہولیات میں اضافہ ہوا ہے، سفاری پارک میں اب بہت ساری ایڈوینچر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے