عظمی بخاری

1 سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ، احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 1 سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ، احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ کبھی جلسہ ہو رہا ہے، کبھی جلسہ ملتوی ہو گیا، وہ آ رہا ہے، وہ ایڈجسٹ ہوچکا، 1 سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ اور احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تعمیری سیاست، تنقید برائے اصلاح جیسی جمہوری روایات سے ان کا کوئی تعلق نہیں، جو شر انگیزی آپ پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پر پھیلاتے ہیں وہی شر انگیزی جلسے میں بھی پھیلانی تھی۔ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ سیاسی لوگ پُرامن جدوجہد، غیر سیاسی لوگ عوام میں انتشار، افراتفری پھیلانے کو جدوجہد کا نام دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نوجوان اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے کوچ کی حقیقت جان چکا، اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے، ڈیجٹل دہشت گرد پُرامن ہوتے ہیں نہ مہذب، بلکہ شدت پسندی کا آخری درجہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے ہر سیاسی لیڈر اور اداروں کے سربراہان کے خلاف غلیظ ترین مہم چلانے والے کہتے ہیں کہ ہم پُرامن لوگ ہیں، 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے، شہداء کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے کہتے ہیں کہ ہم پُرامن لوگ ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کے ایک ایک کردار کو کٹہرے میں کھڑے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے