حسن مرتضی

یہ تاثر غلط ہے پی پی حکومت میں حصہ مانگ رہی ہے، حسن مرتضیٰ

(پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے پی پی حکومت میں حصہ مانگ رہی ہے۔ حسن مرتضیٰ نے لاہور میں ن لیگ اور پی پی کی رابطہ کمیٹیوں کے پاور شیئرنگ سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بات ہوئی، باتیں خوش گوار ماحول میں ہوئی ہیں۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں اتحادی حکومت کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، ایک ذیلی کمیٹی بنائی جو پاور شیئرنگ کے معاملات کو دیکھے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہفتے تک چیزوں کو فائنل کر کے کمیٹی کے سامنے لائیں گے، غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت سے حصہ مانگ رہی ہے۔ حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے مقاصد کے حصول کےلیے حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے