یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ اور پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئے میرا برانڈ پاکستان نمائش

میرا برانڈ پاکستان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان بزنس فورم نے یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ اور پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئے ”میرا برانڈ پاکستان“ کے عنوان سے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ایک نمائش کا انعقاد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے ایکسپو سینٹر میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا انعقاد پاکستان بزنس فورم کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کا منافع غزہ کے مسلمانوں تک پہنچایا جائے گا۔

نگراں صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ اس کا مقصد پاکستانی پراڈکٹ کو پروموٹ کرنا ہے، اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو پتا چلے گا کہ ہماری اشیاء معیاری ہیں، دنیا کو پیغام جائے گا کہ ہم اپنے فلسطینی مسلمانوں کو نہیں بھولے۔

انہوں نے کہا کہ جو ظلم ہورہا ہے کم از کم زبان سے تو بولیں اور ان کی مدد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے