افغان تارکین

یکم اکتوبر سے ابتک 6 ہزارسے زائد افغان شہریوں کی وطن واپس

اسلام آباد (پاک صحافت) غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا بڑے پیمانے پر بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق یکم اکتوبر سے اب تک 6 ہزارسے زائد افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔ مختلف شہروں سے فارن ایکٹ میں گرفتار 5 سو  سے زائد افغانی ڈی پورٹ بھی کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپن بولدک اور قندھار سے صرف الیکٹرانک افغان شناختی دستاویز پر آنے کی اجازت ہے۔ افغان طالبان نے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ پر بابِ دوستی سے پیدل آمد و رفت روک دی ہے اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے روزانہ افغانستان جانے والے سینکڑوں پاکستانی باب دوستی سے واپس بھیجے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کنٹرول روم کے مطابق سیاسی جماعتوں، سماجی و قبائلی تنظیموں کے زیرِ اہتمام گرینڈ جرگہ ہوا جس میں بابِ دوستی پر آمد و رفت کے نئے طریقے کار کو مسترد کر دیا گیا۔ جرگے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی قبائل کی شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر آمد و رفت بحال کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے