یکم اپریل تا 10 جون سیکیورٹی فورسز کے 7745 آپریشنز، 181 دہشتگرد ہلاک

(پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے یکم اپریل سے 10 جون تک دہشت گردوں کے خلاف خیبر پختون خوا، بلوچستان اور سندھ میں 7 ہزار 7 سو 45 آپریشنز کیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 ہزار 7 سو 45 آپریشنز میں سے خیبر پختون خوا میں 2 ہزار 701، بلوچستان میں 4 ہزار 902 اور سندھ میں 142 آپریشنز کیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کے ان آپریشنز کے دوران 181 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آپریشنز میں خیبر پختون خوا میں 128، بلوچستان میں 51 اور سندھ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مئی میں بلوچستان میں 12 دہشت گرد، خیبر پختون خوا میں 42 دہشت گرد مارے گئے۔ مئی میں خیبر پختون خوا اور بلوچستان سے 61 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا کالعدم ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے، جبکہ بشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ژوب بارڈر سے در اندازی کرنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 11 دہشت گرد ہلاک کیے۔ پشین اور قلعہ عبد اللّٰہ میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کیا گیا۔ افغان شہری سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو ان کے ہینڈلرز سمیت در اندازی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیزمواد، 4 خودکش جیکٹس اور 14 آئی ای ڈیز برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے