یوٹیلیٹی اسٹورز کی ری اسٹرکچرنگ کر رہے ہیں، رانا تنویر

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں چند مہینوں میں ان شاء اللّٰہ بہتری نظر آئے گی۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہماری معیشت کے لیے درست نہیں، وزیرِ اعظم اس حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

رانا تنویر کا کہنا ہے کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، ہمارا ایکسپورٹ بہت کم اور درآمدات زیادہ ہیں، یہ گیپ بہت زیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء میں ہماری معیشت بہت بہتر ہو چکی تھی، ہم آئی ٹی کو فروغ دینے کی طرف جا رہے ہیں، وزیرِ اعظم فوکس کر رہے ہیں کہ ہم دوبارہ 20 بہتر معیشتوں میں شامل ہو جائیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ معیشت بحال ہوگی تو فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا اور مہنگائی کم ہو گی، یوٹیلیٹی اسٹورز کی ری اسٹرکچرنگ کر رہے ہیں، اس میں بہتری لا رہے ہیں۔

وزیر صنعت و پیداوار نے مزید کہا کہ چیزوں کو بہتر کر رہے ہیں تاکہ حق داروں کو چیزیں ملیں، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام 100 فیصد صحیح لوگوں کو نہیں مل رہا، سبسڈی کو حق داروں تک پہنچانے کے لیے شفافیت لا رہے ہیں، وزیرِ اعظم کی پہلی ترجیح زراعت ہے، کسانوں کے لیے ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس کم اور کمرشل استعمال کرنے والوں کے لیے زیادہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی استحکام بہت ضروری ہوتا ہے، یہ جو انتشار پھیلا ہے، یہ 2014ء سے ہے، سازش ہوئی تو ہر چیز تباہی کی طرف چلی گئی، ایک شخص کہتا ہے کہ مجھے نکالا تو میں اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا، جب چیزیں سامنے آئیں اور کردار شکنجے میں آ جائیں گے تو ان شاء اللّٰہ معاملات مزید بہتر ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے