یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

یوٹیلٹی اسٹورز

اسلام آباد (پاک صحافت) یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کردیا ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی اور کوکنگ آئل بھی فی لیٹر 7 روپے سستا کردیا گیا ہے۔

دونوں اشیا کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جمعرات سے ہوگیا، کمی کا فائدہ سب سے زیادہ کراچی کے صارفین کو ہوگا۔ کراچی کے لیے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ۔ ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے