یوٹیلیٹی اسٹور

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) آئندہ مالی سال میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیکیج کی سبسڈی میں تقریباً 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، مالی سال 24-2023 میں پیکیج کے تحت 35 ارب مختص کیے گئے تھے۔ آئندہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم اور رمضان پیکیج کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

آئندہ مالی سال کے لیے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 10 ارب جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجودہ وزیراعظم ریلیف پیکیج 30 جون کو ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے