یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف

یوٹیلیٹی اسٹور

اسلام آباد (پاک صحافت) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی بےضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف کیا گیا ہے،  یوٹیلٹی اسٹورز کے فارنزک آڈٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل (اے جی) آفس کی جانب سے جاری کردہ  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے فارنزک آڈٹ میں اربوں روپے کی بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں کرپشن، لوٹ مار اور غیرمعیاری اشیاء کی خرید و فروخت کی گئی۔ خیال رہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کا فارنزک آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آڈیٹر جنرل (اے جی) آفس کی جانب سے جاری کردہ  رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آڈٹ سے معلوم ہوا یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تباہی کے دہانے پر ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا ہے کہ کانوں کو ہاتھ لگا کر کہتے ہیں یوٹیلٹی اسٹورز کا کوئی حال نہیں، فارنزک آڈٹ رپورٹ صدر پاکستان کو دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے