لاہور (پاک صحافت) یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں یونیورسٹی آف لندن کےکیپمس کھولنے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی آف لندن اور پاکستان کی جامعات کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی ایک بڑی تعداد یونیورسٹی آف لندن میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، پنجاب میں یونیورسٹی آف لندن کے کیمپس کھولنے میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔
پروفیسر وینڈی تھامسن نے ملاقات کے دوران کہا کہ یونیورسٹی آف لندن پاکستان میں اساتذہ کی تربیت، مختلف آن لائن کورسز کرا رہی ہے۔
Short Link
Copied