اسلام آباد (پاک صحافت) آج ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے جس کے تحت ملک بھر میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آج سرکاری طور پر ملک بھر کی تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ تمام بڑے چھوٹے شہروں میں سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ جن میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ جبکہ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں حکومتی وزراء کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔
Short Link
Copied