اسلام آباد (پاک صحافت) عیدالفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت نے یوم پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے، ہر سال عید الاضحی اور یوم آزادی پر بھی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔
Short Link
Copied