مریم نواز

یوم شہدا بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ یوم شہدا بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یوم شہدائے پولیس پر تمام شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور اپنے انہوں نے کہا کہ 4 اگست کبھی نہیں بھول سکتے یہ دن شہداء کی یاد دلاتا ہے، یوم شہدا بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، پولیس شہداء کی لازوال قربانیاں اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وہ قوم سرخرو ہوتی ہے جو شہداء کی تکریم کرتی ہے، شہداء کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، حکومت پنجاب ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔ کچے کے علاقے سمیت ہر علاقے میں پولیس فورس قابل قدر فرائض سر انجام دے رہی ہے، پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھائیں گے، شہداء پر فخر ہے، قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے