کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا یوم دفاع کی مناسبت سے کہنا ہے کہ آج کے دن کی مناسبت سے وطن کا دفاع کرنے والے تمام شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو ہمیشہ یوم دفاع کی تقریب میں ہوتا ہوں، آج عدالتی نوٹس پر احتساب عدالت آیا ہوں جبکہ تفتیشی افسر ہی عدالت میں موجود نہیں ہیں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں جو والیوم ہمیں فراہم کیے گئےان میں اکثر صفحات ہی غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پر احتساب عدالت نے طلب کر رکھا تھا جبکہ ریفرنس میں متعدد صفحات پڑھنے کے قابل نہیں ہیں۔
Short Link
Copied