یوم اقبال پر وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

یوم اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیبنٹ ڈویژن نے عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، یوم اقبال کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے