اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یومِ عاشور پر حالات پُر امن رہے، سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے یومِ عاشور پر ملکی حالات پُر امن رہے، ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس و جلوس کا انعقاد ہوا۔
انھوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ، پولیس، پاک افواج اور دیگراداروں کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے، یوم عاشور کو پرامن رکھنے پر ہر افسر و اہلکار کے مشکور ہیں۔
واضح رہے کہ یوم عاشور پر ملک بھر میں جلوسوں کے دوران شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی۔