اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کا ریفرنس مسترد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی پر الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے جبکہ یوسف رضا گیلانی 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
صادق سنجرانی نے پہلے سے دائر ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر منتخب ہونےکے بعد نااہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا ہے۔ رولنگ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 A کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔
Short Link
Copied