یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج

یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت داخلہ کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، انٹر پارلیمانی یونین کا اجلاس روم میں ہورہا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی 5 رکنی وفد کرے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے